Daily Top Tranding News of all world

تازہ ترین

کیا آپ نے کبھی دھوکا کھایا ہے اگر نہیں کھایا تو انکریب کھا لیں گے


کیا آپ نے کبھی دھوکا کھایا ہے اگر نہیں کھایا تو انکریب کھا لیں گے


آج کے جدید دور میں ایک ایسا فراڈ جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہیں  جو آج ہم آپ کو بتائیں گے وہ ہے سریا جس کو ہم لوہا کہتے ہیں سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچا جا سکتا ہے پڑھیں اس رپورٹ میں سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا طریقہ ہے ہم جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہوا ہے شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے آپ بھی اس کو ضرور پڑھیں گی آدمی کے پاس انفارمیشن لازمی ہونی چاہیے سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جس سریے پر چھوٹی شاخئیں سی نکلی ہوتی ہیں جان لیجیے کہ وہ سریا گندھے کچرے سے بنا ہوا ہے وہ ہرگز مت خریدیں، اس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے ہر ایک لینتھ پر کیونکہ60گریڈ کا سریا40گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے یہ بات ہم کو کبھی معلوم نہیں ہوتی ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کو60کا بتا کر چار پکڑا دیا جاتا ہے

اب آتے ہیں سریے کے ٹوٹل وزن کو جاننے کے کُلیے کی بارے میں پاکستان میں تین سوتر سے آٹھ سوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے ان میں سے بھی عام طور پر گھروں میں تین اور چار ہی زیادہ استعمال ہو رہا  تین اور چار سوتر کا سریا چھت سیڑھی چھوٹے کالمز چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں چھ سوتر کا سریا ااستعمال زیادہ تر ہو رہا ہے  

تین سوتر کی ایک چالیس فٹ لینتھ کا کل وزن6.8 کلو ہوتا ہے یعنی چھ کلو اور800گرام جبکہ تین سوتر کے سریے کے ایک فٹ ٹکڑے کا وزن170گرام ہوتا ہے

چار سوتر کے سریے کی40فٹ لینتھ کا وزن12.10 کلو یعنی بارہ کلو اور سو گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن302گرام ہوتا ہے پانچ سوترکی ایک چالیس فٹ لینتھ کا وزن18.90یعنی18کلو اور900گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن476گرام ہوتا ہے چھے سوتر کا سریے کی چالیس فٹ لینتھ کا کل وزن 27.22 یعنی ستائیس کلو اور220گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن680گرام ہوتا ہے سات سوتر کی چالیس فٹ لینتھ کا کل وزن37.05یعنی37کلو اور050گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن930گرام ہوتا ہےآٹھ سوتر کی چالیس فٹ لینتھ کا کل وزن48.39یعنی 48کلو390گرام اور ایک فٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی ایک کلو دو سو دس گرام ہوتا ہے اب آپ جب بھی سریہ خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکے لینتھ گنیں مثال کے طور پر آپ  چار سوتر کی دس لینتھ لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی چالیس فٹ ہے انکے وزن کا فارمولا آپ کے پاس موجود ہے 12.10 =121کلو،اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر چار سوتر کی  چالیس فٹی دس لینتھ کا وزن سو کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپ کو بہت بڑا چونا لگایا جارہا ہے اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا آپ کے ساتھ بہت بڑی چال چل رہا ہے آپ صرف اور صرف اسی وقت  الٹے قدموں واپس بھاگ آئے یہ جو اصل کہانی  سب کو تو نہیں لیکن چند  آدمیوں کے بہت کام کی ہے اس طریقے کو جان  کر کے سریے والوں کے فراڈ سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے باقی اینٹ بلاک، بجری والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دئے وہ بھی اپنا حساب برابر رکھیں  اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دیں تمام دوستوں سے گزارش کی جاتی ہے اس تحریر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ کسی غریب لاچار کی مدد ہو سکئے اپنے دوستوں کو بتائیں اپنے قریبی رشتے داروں کو آگاہ کریں اس فراڈ سے بچ سکے اسی کے ہارون کشمیری کو اجازت دیں اللہ خافظ

No comments:

Post a Comment

Thanks dear friends your comment on our blog