سب ڈویژن سماہنی کے مشرقی کنارے لائن آف کنٹرول کے آخری گاؤں نالی میں 13سالہ اسماء دختر اللہ رکھا بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی جمعہ کے روز بھارتی فوج نے اپنی وحشیانہ فائرنگ و مارٹر شیلنگ کا سلسلہ سول آبادی پر جاری رکھا گاؤں نالی جو انتظامی طور پر تحصیل برنالہ کا حصہ ہے تاہم زمینی آمد ورفت سماہنی حلقہ ہے زخمی اسماء کو گولی اپنی رہائش گاہ میں لگی جسے دشوار گزار سفری مشکل کے باوجود مقامی رضا کاروں نے ڈی ایچ کیو بھمبر منتقل کیا ادھر بھارتی فوج نے بڑھو ویلی اور چاہی نہالہ سے متصل آبادیوں پر مارٹر شیلنگ کی ہے پاک فوج کی جانب سے دندان جوابی کارروائی کی گئی ہے جس سے بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے
Home
Azad Kashmir
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جاہریت کم نہ ہو سکی آزاد کشمیر کے آخری گاؤں نالی میں تیرا سالہ لڑکی زخمی
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جاہریت کم نہ ہو سکی آزاد کشمیر کے آخری گاؤں نالی میں تیرا سالہ لڑکی زخمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Thanks dear friends your comment on our blog