Daily Top Tranding News of all world

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی پہلی پرواز اٹھارہ کو پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے


پاکستان کے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئ امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز 18 اپریل کو اسلام آباد روانہ ہو گی

پاکستان جانے والے تمام مسافروں کو ایئرپورٹس پر قائم قرنطینہ سنٹرز میں کم از کم 7 دن ٹھہرایا جائے گا، پہلی پرواز دُبئی سے اسلام آباد روانہ ہو گی، اس کے بعد ابوظبی سے بھی پروازیں پاکستان جائیں گی

متحدہ عرب امارات میں اس وقت 25 سے 30 ہزار پاکستانی فوری طور پر وطن واپسی کے منتظر ہیں، جن میں کورونا بحران کے باعث نوکریوں سے ہاتھ دھونے والے اور وزٹ ویزہ پر گئے پاکستانیوں کی بڑی گنتی شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے خوش خبری سُنائی ہے کہ 18 اپریل بروز ہفتہ دُبئی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ ہو گی۔

اس کے بعددُبئی اور ابوظبی سے قومی ایئر لائن کی مزید پروازیں لاہور اور کراچی کے لیے روانہ ہوں گی۔ غلام دستگیر نے مزید بتایا کہ یہ خصوصی پروازیں امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے چلائی جا رہی ہیں، حکومت پاکستان مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے اماراتی حکام سے بھرپور رابطے میں ہیں خصوصی پروازوں میں ان پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی، جو وزٹ ویزوں پر امارات آئے تھے یا پھر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اپنی نوکریوں سے محروم ہو گئے ہیں، یا ان کے اقاموں کی مُدت ختم ہو گئی ہے ۔

پاکستانی سفیر نے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ تھوڑا اور صبر کر لیں، جلد پاکستانیوں کی مملکت واپسی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اگرچہ پی آئی اے کی جانب سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے محدود پروازیں چلائی جا رہی ہیں، تاہم فلائی دُبئی ، ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز کو بھی پاکستان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی جلد اجازت ملنے کا بھرپور امکان ہے، جس کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔اس وقت 25 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فوری وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان اور تفصیلات جلد ظاہر کر دی جائیں گی۔ فی الحال پاکستان میں فلائٹ آپریشنز پر 21 اپریل تک پابندی عائد ہے۔ امارات سے پاکستان جانے والی فلائٹس صرف وطن واپس کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔

پاکستان سے کسی شخص کو فی الحال متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ کیونکہ اماراتی حکام نے مملکت سے باہر موجود تمام اماراتیوں اور غیر ملکیوں کے امارات میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے۔متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے کے ریجنل مینجر شاہد علی مغل نے گلف نیوز کو بتایا کہ لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر بھی قرنطینہ کے انتظامات مکمل ہونے کے بعد امارات سے پروازیں اُتارنے کی اجازت مل جائے گی۔

ابوظبی میں بھی محصور پاکستانیوں کے لیے پروازیں شروع کی جا رہی ہیں، تاہم یہ خصوصی پروازیں محدود گنتی میں ہوں گی۔ پاکستان جانے والے تمام مسافروں کو ایئرپورٹس پر بنائے گئے خصوصی قرنطینہ مراکز میں کم از کم سات روز کے لیے ٹھہرایا جائے گا، اس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت ہو گی۔ پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئر بلیو کے سینیئر مینجر عباس رضا ڈار نے گلف نیوز سے بات چیت میں کہا کہ ایئر بلیو کو پاکستانی حکومت کی جانب سے امارات سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے اجازت کا انتظار ہے، جونہی اجازت ملی پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔عباس رضا ڈار نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایئر لائنز کی ٹکٹس کم قیمت ہونے کے باعث مزدور طبقہ اور کم آمدنی والے افرادزیادہ تر ان کے جہازوں پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہارون کشمیری کو اجازت دیں اللہ خافظ

No comments:

Post a Comment

Thanks dear friends your comment on our blog