Daily Top Tranding News of all world

تازہ ترین

شبِ برات کی فضیلت اور اس کی اہمیت

شب برات۔ اللہ تعالیٰ اس رات کو آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے۔بکریوں کے بالوں کی گنتی سے زیادہ کی بخشش فرما دیتا ہے۔ترمذی ۔ابن ماجہ شب برات میں عام مغفرت ہوتی ہے اللّٰلہ اپنے بندوں کو معاف کر دیتا ہے۔ لیکن بعض گناہ ایسے ہیں جن کی نحوست سے مغفرت جیسی عظیم دولت سے محرومی ہوجاتی ہے۔ان لوگوں کو معاف میں کیاجاتا ہے۔ ایسے افراد کے بارے میں مختلف احادیث میں بیان کیا گیا ہے۔ جو مندرجہ ذیل ہے ۔ ہم سب کو ایسے گناہوں سے بچانے کی فکر کرنا چاہیں۔ انکی نحوست سے شب برات جیسی مبارک رات میں بھی مغفرت سے محرومی ہوسکتی ہے 1.مشرک

2۔جس کے دل میں کینہ ہو۔

3۔جماعت میں حق سے الگ ہونے والا بدعتی

4.ظلم سے محصول لینے والا

5۔جادوگر

6۔غیب کی خبریں بتانے والا

7۔ہاتھ کے خطوط یا دیگر دیکھ کر بتانے والا

 8۔۔جو حاکم کو ناجائز محصول کے طریقے بتائے

9۔طبل (موسیقی کے آلات رکھنے والا)

10۔قطع رحمی کرنے والا

 11۔زیر پاجامہ ٹخنوں سے نیچے لٹکانےوالا

12.والدین کو ستانے والا

13۔ہمیشہ شراب پینے والا

شب برات میں کیاہے۔حدیث شریف میں ہے کہ اس سال میں جتنے پیدا ہونے والے ہیں اور مرنے والے ہوتے ہیں ان سب کے بارے میں اللہ تعالیٰ لکھ لیتا ہیں۔اور اس سال بندوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں۔ اسی رات لوگوں کی روزی اترتی ہے(بیہقی) گویا یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کے آفاقی نظام میں بجٹ کا مہینہ ہے۔ جس میں تمام اہم امور طے پاتے ہیں- اس میں مہینے میں روزوں کی بہت فضیلت ہے صرف پندرہ تاریخ کا روزہ رکھنے کی بجائے تیرہ چودہ اور پندرہ ان تین تاریخوں میں روزہ کی حدیث میں بہت فضیلت ہے یہ٫٫ایام بیض کے روزے کہلاتے ہیں کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کبھی یہ روزے نہی چھوڑتے تھے۔ الللہ پاک ہم سب کو گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین


No comments:

Post a Comment

Thanks dear friends your comment on our blog