Daily Top Tranding News of all world

تازہ ترین

افسوسناک خبر تین سگی بہنیں جان بحق ہو گئی الللہ پاک مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے

ہر روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اتنا بڑا صدمہ اللہ کسی والدین کو نہ دے  ان کی تو ساری دنیا لٹ گئ. گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 سگی بہنیں جاں بحق ہوگئیں یہ افسوسناک واقعہ آج خان پور کے نواحی علاقے ججہ عباسیاں کی بستی بہاول آرائیں  میں پیش آیاگھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 سگی بہنیں جاں بحق ہوگئیں

یہ افسوسناک واقعہ  ججہ عباسیاں کی بستی بہاولی  میں پیش آیا ریسکیو1122 کے مطابق مختار احمد کے گھر کی پختہ دیوار خستہ حالی کے باعث گرگئی اس دیوار کے ساتھ کھیل کود میں مصروف مختار احمد کی3 بیٹیاں5 سالہ ثنیہ8 سالہ ماریہ اور10 سالہ ثناء دیوار کے ملبے تلے دب گئیں جن کو فوری طور پر ملبے سے نکالا گیا ریسکیو1122 کے ذریعے ان کو خان پور ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران تینوں سگی بہنیں جاں بحق ہوگئیں اس افسوسناک واقعہ کے بعد علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی

اللہ تعالیٰ ہم سب کی  مغفرت فرمائے اس گھر سے تعلق رکھنے والے لواحقین کو صبر  عطا فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین 

No comments:

Post a Comment

Thanks dear friends your comment on our blog