Daily Top Tranding News of all world

تازہ ترین

Cuisine is cooked in our society which we all enjoy.



کے اس جدید دور میں بھی  غلیظ ترین کھانا  پکایا جارہا ہے۔میرا جانا ایک فوتگی والے گھر ھوا۔ میں ہاں کیا دیکھتا ھوں۔ ایک نوجوان لڑکا بہت ہی زیادہ رو رہا ہے۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ جو اماں صاحبہ فوت ہوئیں ہیں۔ وہ رونے والے کی والدہ تھیں۔ میں ہکا بکا ایک طرف کھڑا ہو کے سوچنے لگا۔ بھرپور جوانی کے وقت اتنا بڑا دکھ اس نوجوان کو مار ڈالے گا۔ اس کا رونا دیکھا ہی نہیں جا رہا تھا۔ اس کی چیخیں لگتا تھا قیامت لے آئیں گی آج۔ وہ نوجوان اکلوتا بیٹا تھا اپنے ماں باپ کا۔ تھوڑی دیر میں اچانک سے  ایک بھائی صاحب آتے ہیں۔  وہ اس سے کھانے کا مینیو پوچھتے ہیں۔ جب میں نے سنا کھانا تو حیران ہو جاتا ھوں۔ کہ اس حالت میں وہ کھانا کیسے کھا سکتا ہے۔اس سے تو آچھا سے بولا بھی نہیں جا رہا تھا۔بعد میں پتہ چلا کہ وہ لوگوں کے کھانے کی بات کر رہے تھے۔ جن لوگوں نے گھر افسوس کرنے آنا ہے۔خود سوچے یہ ہو کیا رہا ہے۔یہ چل کیا رہا ہے۔ ان کے گھر کوئی شادی یا سالگرہ کا فنکشن نہیں ہے۔ بلکہ ایک لڑکے کی ماں اسے چھوڑ کے چلی گئی ہے۔ بجائے اس چیز کے کہ ہم اس نوجوان کا حوصلہ بنیں۔ اس نوجوان کے دکھ میں شریک ہوں الٹا وہ لوگ ہماری گندی اور کبھی نہ مٹنے والی بھوک کا بندو بست  کرنے میں لگ ہوئے ہیں

کیا ہم اس قدر  گھٹیا قوم بن گئے ہیں کہ فوتگی والے گھر بھی کھانا پینا نہیں چھوڑتے ہیں اور پھر جنازے کہ بعد ایک ایسا کھیل جسے دیکھ کے کسی غیرت مند کو موت آ جائے مگر ہم سب کو نہیں آتی ہے۔ وہی نوجوان لڑکا جس کی دنیا لٹ گئی برباد ھو گئی۔ ہاں ہاں وہی لڑکا روتی آنکھوں کے ساتھ ان بھوکی ننگی زندہ لاشوں میں جن کی عقلوں پہ ماتم کرنا چاہیے۔ ان کو کھانا دے رہا ہوتا ہے کیا ان کو شرم نہیں آتی کیوں یہ غیرت سے مر نہیں جاتے ہیں۔ میرے اللّٰہ  یہ کون لوگ ہیں جن کے پیٹ نہیں بھرتے  ہیں ایسے لوگ دنیا میں ہی کیوں ہیں یہ اس دنیا سے چلے کیوں نہیں جاتے ہیں۔کسی دانا آدمی کا قول یاد آ گیا کہ مجھےسب سے غلیظ ترین کھانا وہ ہے جو ہم میت والے گھر سے کھاتے ہیں میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں۔ جو میت والے گھر سے ناراض ہو کے چلے جاتے ہیں کہ ہمیں کھانا نہیں دیا گیا ہے۔ ہمیں کھانا نہیں پوچھا کسی نے یہی گھٹیا لوگ کھا کھا کے پھر گندی  ڈکاریں مارتے ہیں۔ ان کو کسی سے کوئی سرو کار نہیں ہے ۔میں ہاتھ جوڑتا ہوں ان لوگوں کو خدا کے لئے میت والے گھر کا حوصلہ بنیں اور ان کے غم میں شریک ہوں رونا نہیں آتا تو رونے والا منہ ضرو بنا لیں۔ الله ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق دے آمین اگر آپ کو میری پوسٹ اچھی لگے تو اس کو شئیر ضرور کر دیں۔  

 Cuisine is cooked in our society which we all enjoy

No comments:

Post a Comment

Thanks dear friends your comment on our blog